یورپی یونین، جرمنی اور آسٹریا نے فلسطین کی مالی امداد بند کر دی

سڈنی (نوائے وقت رپورٹ) یورپی یونین، جرمنی اور آسٹریا نے فلسطین کیلئے مالی امداد بند کر دی۔ علاوہ ازیں تمام نئے بجٹ پروپوزلز کو غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کر دیا گیا ہے۔ یورپی یونین کے فیصلے کے دور رس نتائج ہوں گے کیونکہ اس کی وجہ سے فلسطین کیلئے مختص 69 کروڑ 10 لاکھ پا¶نڈ کی امداد متاثر ہوگی۔ عرب میڈیا کے مطابق یورپی یونین کے فلسطینیوں کیلئے 691 ملین یورو کی ترقیایتی امداد روک دی ہے امداد روکنے کا فیصلہ اسرائیل پر حماس کے حملوں کے بعد سامنے آیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن