ہمارے ملک کی کیا یہ قیمت ہے جو آپ نے کیا؟: عدالت

اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین کی عدالت نے بھارتی خفیہ ایجنسی را کو معلومات فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار پانچ ملزموں کو مزید چار روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔ سماعت کے دوران معیز احمد، مہران یونس، فیضان کیانی، ارسلان واجد اور نعمان ستار کو عدالت پیش کیا۔ جج ابو الحسنات محمد ذوالقرنین نے ملزمان سے مخاطب ہوکر کہا کہ آپ لوگوں کاکیا مسئلہ ہے؟، ریمانڈ میں صرف ایسے آنا جانا نہیں چلتا رہے گا، کیا آپ کو ملک پیارا نہیں؟، اس دھرتی نے آپ کو پالا پوسا ہے۔ جس پر ملزمان نے جواب دیا کہ ہمیں ہمارا ملک پیارا ہے۔ جس پر عدالت کے جج نے ریمارکس دیے کہ ہمارے ملک کی کیا یہ قیمت ہے جو آپ نے کیا ہےملزمان نے جواب دیا کہ ہم نے ملک کی خدمت کی ہے، مسجد کے نام پر پیسے لینے پر پھنسایا گیا ہے۔ جج ابو الحسنات محمد ذوالقرنین نے ریمارکس دیے اتنی بڑی رقم سامنے آئی ہے، آپ احساس کریں، دنیا میں بھی جواب دینا ہے، آخرت میں بھی، پیسہ یہیں رہ جائے گا، دنیا میں لالچ بہت ملے گی، ایسی سوچ چھوڑ دیں، اچھے انسان بننے کی کوشش کریں، ملک کمزور ہے، معیشت کمزور ہے، درخواست ہے کہ دھرتی پر کرم کریں۔

ای پیپر دی نیشن