لاہور میں طوفان‘ بارش‘ ژالہ باری‘ 300 سے زائد فیڈرز ٹرپ کر گئے

لاہور (نوائے وقت رپورٹ) لاہور شہر کے مختلف علاقوں میں تیز آندھی اور بارش ہوئی۔ تیز بارش سے نشیبی علاقوں میں پانی کھڑا ہوگیا۔ آندھی اور بارش سے بجلی کا ترسیلی نظام تباہ ہو گیا۔ لیسکو کے 300 سے زائد فیڈرز ٹرپ ہو گئے اور متعدد علاقے بجلی سے محروم ہو گئے۔ بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا تاہم بجلی کی بندش سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا اٹھانا پڑا۔ آندھی اور بارش کے باعث مال روڈ پر استنبول چوک کے قریب تین درخت اور ایک پول گر گیا جس سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی اور شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ سی ٹی او کے فوری طور پر سڑک کو کلیئر کرنے کی ہدایت کر دی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ائرپورٹ پر 10، گلبرگ میں 16 اور لکشمی چوک میں 28 ملی میٹر بارش ہوئی، اپرمال میں 8، مغلپورہ میں 17 ، تاجپورہ میں 15 ملی میٹر جبکہ پانی والا تالاب میں 24، فرخ آباد میں 3، سمن آباد میں 13، قرطبہ چوک میں 2 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

ای پیپر دی نیشن