او آئی سی کشمیر اور فلسطین کے تنازعات کے حل کیلئے کردار ادا کرے: حریت کانفرنس

 سری نگر(کے پی آئی)کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنما ﺅں نے فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے غزہ میں اسرائیلی دہشت گردی کی شدید مذمت کی ہے۔ مسرور عباس، غلام محمد خان سوپوری، یاسمین راجہ، زمرودہ حبیب، مولانا مصعب ندوی، پروفیسر زبیری اور عمر مغل نے سرینگر میں جاری اپنے بیانات میں کہا کہ مقبوضہ جموں وکشمیر کی طرح فلسطین میں بھی مسلمانوں کے ساتھ غیر انسانی سلوک روا رکھا جارہا ہے،مساجد کی بے حرمتی کی جارہی ہے اور معصوم لوگوں پر تشدد کیا جارہا ہے۔انہوں نے کہاکہ اسرائیل کی طرح بھارت نے بھی مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا ایک نیا سلسلہ شروع کررکھا ہے۔حریت رہنماﺅں نے کہا کہ عالمی برادری کو جارح بھارت اور اسرائیل کے ہاتھوں مظلوم کشمیریوں اور فلسطینیوں کی حالت زار کا نوٹس لینا چاہیے۔اسرائیلی دہشت گردی کی شدید مذمت کرتے ہوئے انہوں نے اسلامی تعاون تنظیم سے مطالبہ کیا کہ وہ کشمیر اور فلسطین کے تنازعات کے حل کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔جبکہ راجوری میں لائن آف کنٹرول پر بارودی سرنگ کے دھماکے میں دو افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ بارودی سرنگ کے دھماکے میں زخمی ہونے والے دوبھارتی فوجی پورٹر ز ہیں انہیں علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا۔ مقبوضہ کشمیر کے سابق وزےر اعلی اورجموں وکشمیر نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ نے کہاکہ کارگل انتخابات میں نیشنل کانفرنس کانگریس اتحاد نے بی جے پی کو بری طرح سے پچھاڑ کے رکھ دیا ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ الیکشن کے نتائج ان تمام جماعتوں اور قوتوں کے لئے سبق آموز ہے جنہوں نے غیر جمہوری اور غیر آئینی طریقے سے جموں وکشمیر اور لداخ کے عوام کی مرضی کے بغیر ریاست کو تقسیم کیا۔ بھارتی حکومت نے مقبوضہ جموںو کشمیر کے دو بڑے جیلوں کی سکیورٹی تبدیل کر دی ہے۔سری نگر سینٹرل جیل اور کوٹ بھلوال سینٹرل جیل کی سکیورٹی بھارت کے نیم فوجی ادارے سینٹرل ریزرو پولیس فورس ( سی آر پی ایف) سے واپس لے لی گئی ہے۔ وزارت داخلہ نے ان دو جیلوں کی حفاظت کی ذمہ داری اب سینٹرل انڈسٹریل سکیورٹی فورس (سی آئی ایس ایف) کے حوالے کر دی ہے ۔سی آئی ایس ایف نے دونوں جیلوں کی سکیورٹی انتظام اپنے کنٹرول میں لے لیا ہے ۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...