پاکستانی صحافی بھی بھارتی انتہا پسندی سے نہ بچ سکے‘ زینب عباس ورلڈ کپ چھوڑ کر دبئی چلی گئیں

اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر)کرکٹ ورلڈ کپ کے دوران پاکستانی صحافی بھی بھارتی انتہا پسندی سے نہ بچ سکے پاکستانی اسپورٹس پریزینٹر زینب عباس دھمکیوں اور دباو¿ کے بعد ورلڈ کپ چھوڑ کر دبئی چلی گئی میڈیا رپورٹس کے مطابق زینب عباس ورلڈ کپ ادھورا چھوڑ کر بھارت سے دبئی چلی گئی ہیں انہوں نے ایگزٹ لے لیا ہے بھارت میں ان کو سکیورٹی تھریٹس اور ان پر پریشر بڑھ رہا تھابھارتی وکیل وینیت جندل نے زینب کیخلاف سائیبر سیل میں کمپلین کی تھی کہ انکے خلاف مقدمہ درج کیا جائے وینینت جندل کے مطابق زینب عباس نے 9 سال قبل ہندو ازم کے عقیدے کے حوالے سے منفی ٹوئٹ کیا تھاجس کے بعد زینب عباس کو دھمکیاں بھی مل رہی تھیں جس پر وہ ورلڈ کپ چھوڑ کر دبئی پہنچ گئی ہیں

ای پیپر دی نیشن