اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ ) مسلم لیگ (ن) کے سینیئر رہنما و سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے میرا لیڈر نوازشریف ہے، شہبازشریف اور مریم نواز نہیں۔ ن لیگ میں شامل ہوں، بتا دیا ہے ان حالات میں الیکشن میں حصہ نہیں لے سکتا۔ انہوں نے کہا ملک کی تمام سیاسی جماعتیں اقتدار دیکھ چکی ہیں، عدم اعتماد کے بعد ہمیں حکومت نہیں بنانی چاہیے تھی۔ان کا کہنا تھا سیاسی جماعت کی جگہ موجود ہے لیکن وہ بعد کی بات ہے۔میں ٹرتھ کمیشن کا قائل ہوں، اگر کبھی بنا تو سب سے پہلے میں خود پیش ہوجاو¿ں گا، ہم نے اپنی تاریخ کو مسخ کردیا ہے، ہمیں اقتدار کی جنگ اور کرسیوں کی لالچ سے پیچھے ہٹنا پڑےگا۔ انہوں نے کہا کہ حلقے کے لوگ فیصلہ کریں گے استقبال کیلئے جانا ہے یا نہیں، پارٹی کی ذمہ داری تھی کہ نوازشریف سے جو نا انصافی ہوئی اسے درست کرتی۔سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے آئندہ عام انتخابات میں حصہ نہ لینے کا اعلان کر دیا۔