اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) پی ٹی آئی کے سابق رکن قومی اسمبلی صداقت علی عباسی نے تحریک انصاف سے علیحدگی کا اعلان کر دیا۔ نجی ٹی وی کے ٹاک شو میں گفتگو کرتے ہوئے صداقت علی عباسی نے کہا کہ 9 مئی کے واقعات کے بعد سیاست نہیں کی جا سکتی ،عمران خان کا بیانیہ ہمارے اداروں کے خلاف تھا ،انہوں نے کہا کہ چار مئی کو چکری میں انہوں نے لاہور سے اسلام آباد آتے ہوئے پنڈی کے اسمبلی ارکان سے میٹنگ کی اور 6 مئی کو کچہری چوک میں احتجاجی ریلی نکالنے کا کہا کہ ہماری مخالفت اداروں کے ساتھ ہے اس ریلی سے ہمارا پیغام جانا چاہئے تحریک انصاف کی میٹنگوں میں شیریں مزاری، مراد سعید اور شہباز گل اداروں کے خلاف باتیں کرتے عمران خان ان کی ہاں میں ہاں ملاتے جس کی ہمیں بہت تکلیف ہوتی تھی ۔صداقت علی عباسی نے کہا کہ میں جی ایچ کیو حملہ کے تھانہ آر اے بازار کیس میں شامل تفتیش ہوگیا ہوں 164 کا بیان ریکارڈ کرادیا ہے عمران خان کے بیانیہ کا وہ اثر 9 مئی کے واقعات میں نظر آیا۔