بھکھی (امجد علی سلطانی سے) بھکھی اور گرد ونواح میں اشیاءخوردونوش کی قیمتیں آسمان تک پہنچ گئی، خود ساختہ مہنگائی نے پنجے گاڑھ لیے زمین پر اگلنے والے پھلوں اورسبزیوں کی قیمتوں کو پرلگ گئے، تاجر، ریڑھیوں، پھڑیوں والوں نے لوٹ مار مچا دی سرکاری ریٹ لسٹوں کو پس پشت ڈال کر 30 سے 40 فیصد پھلوں اور سبزیوں کی زائد قیمت وصول کر کے اپنی تجوریاں بھرنا شروع کردی ہےں۔ پیاز 120 روپے، بینگن 160 روپے، کدو 160 روپے، سبزدھنیا 350 روپے، لہسن 500 روپے، ادرک 1800 روپے فی کلو کے حساب سے فروخت کر کے خریداروں کی جیبوں پر ڈاکہ مارا جارہا ہے، انتظامیہ بند کمروں میں بیٹھ کر فوٹو سیشن کر کے اعلیٰ حکام کو سب اچھا کی رپورٹ جاری کر رہے ہیں۔عوامی سماجی حلقوں نے نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی سے خود ساختہ مہنگائی کرنےوالوں اور انتظامیہ کےخلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔