ہر مشکل وقت میں نواز شریف نے ہی ملک کو سنبھالا ہے: کامران خوشی

Oct 10, 2023

بھوئے آصل (نامہ نگار) پاکستان کی ترقی میں رکاوٹ ڈالنے والے تمام سازشی کردار انجام کو پہنچ رہے ہیں، میاں نواز شریف کو اڈیالہ میں دیکھنے کا خواہشمند آج خود اڈیالہ میں بیٹھا ہے۔ان خیالات کا اظہار نائب صدر لاہور ڈویژن مسلم لیگ ن و امیدوار ایم پی اے پی پی 175 کوٹ رادھاکشن محمد کامران خوشی نے میڈیا سے گفتگو کرتے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ کوئی کتنے ہی دعوے کر لے پاکستان کے اگلا وزیر اعظم نواز شریف ہی ہونگے کیونکہ ہر مشکل وقت میں نواز شریف نے ہی ملک کو سنبھالا ہے۔ 

مزیدخبریں