قصور: ڈسٹرکٹ بلھے شاہ ہسپتال میں ڈاکٹرز کی ہڑتال چھٹے روز بھی جاری

قصور (نمائندہ نوائے وقت)ڈسٹرکٹ بلھے شاہ ہسپتال میں ڈاکٹرز کی ہڑتال آج چھٹے روز میں داخل ہو گئی۔چھ روز قبل 62 ڈاکٹرز ایم ایس کے رویہ اور مبینہ نازیبا گفتگو کے خلاف مستعفی ہو گئے تھے۔ صدر وائی ڈی اے نے موقف اختیار کیا ہے کہ ڈسٹرکٹ بلھے شاہ ہسپتال کی او پی ڈیز سمیت تمام وارڈز میں ڈاکٹرز نے کام چھوڑ رکھا ہے اور ڈیمانڈ کی ہے کہ ایم ایس بلھے شاہ ہسپتال کو فوری تبدیل کیا جائے ورنہ احتجاج کا سلسلہ پورے پنجاب تک بڑھا دیں گے مسلسل چھ روز سے او پی ڈی بند ہونے سے مریض خوار ہوگے۔ مہنگائی کے مارے مریض پرائیویٹ ہسپتالوں میں مہنگا علاج کروانے پر مجبورہیں ۔ ایم ایس ڈاکٹر فاروق احمد نے کہا ہے کہ ڈاکٹرز ہسپتال چھوڑ کر اپنے پرائیویٹ کلینکس چلا رہے ہیں ڈہوٹی کا پابند کیا ہے تو یہ مافیا بلیک میلنگ پر اتر آیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر قصور اور سی ای او ہیلتھ سمیت اعلیٰ حکام کی مبینہ خاموشی کے باعث شہری حلقوں میں تشویش پائی جارہی ہے۔

ای پیپر دی نیشن