مریدکے (نامہ نگار) پی پی 137 مریدکے سے پیپلز پارٹی کے امیدوار صوبائی اسمبلی چودھری دانش الیاس گجر نے کہا کہ سابق وفاقی وزیر رانا تنویر حسین بلاول بھٹو زرداری اور آصف علی زرداری کو اپنے مقابلے میں الیکشن لڑنے کا چیلنج دینے کے بجائے ان دونوں شخصیات کی سیاسی بصیرت کو سلام پیش کریں جس کی وجہ سے تحریک انصاف کی سلیکٹڈ حکومت سے ملک و قوم کو نجات ملی اور رانا تنویر حسین اور ان کی پارٹی کے لوگوں کو وزیر،مشیر بننے کا موقع ملا۔