گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)گوجرانوالہ چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر شیخ فیصل ایوب،سینئرنائب صدر حمیس گلزار مغل اور نائب صدر عادل ندیم نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ حکومت کے درست فیصلوں کا اثر ڈالر کی قیمت میں کمی کا سبب بن رہے ہیں جو کہ بڑی حوصلہ افزا بات ہے۔اس سے بزنس کمیونٹی کا اعتماد بحال ہو رہا ہے اور پاکستانی کرنسی بھی مستحکم ہو رہی ہے۔انہوں نے بڑھتی ہوئی مہنگائی کو کنٹرول کرنے کے حوالے سے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی بہترین کاوشوں سے ڈالر کی قیمت تقریبا 25روپے کم ہوئی ہے جبکہ پٹرولیم مصنوعات میں بھی کمی واقع ہوئی اور آنیوالے دنوں میں مزید کمی ہونے کا امکان ہے اس صورتحال میں مہنگائی پر کوئی اثر نہیں ہو رہا غریب اور مستوط طبقہ مہنگائی سے شدید پریشان ہے ۔
درست فیصلے ڈالر کی قیمت میں کمی کا سبب بن رہے ہیں:فیصل ایوب
Oct 10, 2023