نوشہرہ ورکاں (نمائندہ نوائے وقت) نواز شریف کا بھرپور استقبال پاکستان کے مفاد اور عوام کی خوشحالی کے لئے ضروری ہے 21 اکتوبر کو ہر پاکستانی کو مینار پاکستان پہنچنا ہے ان خیالات کا اظہار مسلم لیگی رہنماءحاجی مدثر قیوم ناہرا سابق ایم این اے نے نجی مارکی میں مسلم لیگی کنونشن سے خطاب کرتے کیا انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ گواہ ہے کہ جب بھی نواز شریف کا دور اقتدار آیا پاکستان نے ہر شعبہ میں ترقی کی نواز شریف ایٹمی پاکستان، سی پیک اور موٹر وے سمیت لاتعداد منصوبوں کے خالق ہیں۔
21 اکتوبر کو ہر پاکستانی کو مینار پاکستان پہنچنا ہے: مدثر قیوم ناہرا
Oct 10, 2023