ڈپٹی کمشنر حافظ آباد عمر فارو ق وڑائچ کا شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ

حافظ آباد(نمائندہ خصوصی+ نمائندہ نوائے وقت ) ڈپٹی کمشنر حافظ آباد عمر فارو ق وڑائچ نے صفائی ستھرائی اور تجاوزات کے خلاف جاری آپریشن کلین اپ کے جائزہ کے سلسلہ میں شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔ڈپٹی کمشنر نے شہر کے مختلف علاقوںمیں صفائی کی ناقص صورتحال پر عدم اعتما د اور ناراضگی کا اظہار کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے فیملی پارک اور ثر یا غفور پارک کا بھی دورہ کیا اور وہاں جاری تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو و ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی امتیاز علی بیگ ،سیکرٹری ڈی آ ر ٹی اے محمد عادل سہیل، سی او ایم سی اور دیگر افسران بھی انکے ہمراہ تھے۔ڈپٹی کمشنر نے ٹریفک کے مسائل کو کم کرنے کے لیے جنرل بس اسٹینڈ گوجرانوالہ روڈ کے قریب اور ونیکے روڈ پر باقاعدہ رکشہ اسٹینڈ بنانے کی ہدایت کی ۔ اس موقع پر انہوں نے ایم سی افسران کو ہدایت کی کہ دونوں مقامات پر رکشہ سٹینڈ کے لیے باقاعدہ پول اور سائن بورڈ لگائے جائے ۔ ڈپٹی کمشنر نے ونیکے روڈ،علی پور روڈ ، سیم نالہ روڈ،گوجرانوالہ روڈ،دربار روڈسمیت دیگر علاقوں کا دورہ کر تے ہوئے وہاں صفائی ستھرائی کے کاموں کا جائزہ لیا۔ 

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...