گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) قائدمسلم لیگ ن میا ں نواز شریف کی 21اکتوبر کو وطن واپسی کے سلسلہ میں حلقہ پی پی 68-کے زیر اہتمام ن لیگی ورکرز کنونشن کا انعقاد کیا گیا جس سے سابق صوبائی وزیر چوہدری اقبال گجر ،سابق ایم این اے حاجی مدثر قیوم ناہرا ،چوہدری ذوالفقار علی بھنڈر ،ضلعی صدر و سابق ایم پی اے چوہدری قیصر اقبال سندھو ،چوہدری آصف اقبال گجر ،چوہدری فرحان ذوالفقار بھنڈر ،چوہدری عنصر سندھو ،چوہدری افضال راں اور دیگرنے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف کی قیادت ملکی ترقی اور خوشحالی کی ضامن ہے پی ٹی آئی کے نام نہاد انقلابی لیڈر نے عوام کو سہانے خواب اورسبز باغ دکھانے کے علاوہ اور کچھ نہیں کیا چیئرمین پی ٹی آئی صرف باتیں بنانے کے ماہر ہیں جبکہ مسلم لیگ ن کی قیادت کے پاس ترقی اور خدمت کا وسیع ریکارڈ موجود ہے ان کا کہنا تھا کہ 21اکتوبر کو عوام کاٹھاٹھیںمارتا ہوا سمندر مینار پاکستان پر قائد اسلامی امہ میاں نواز شریف کا تاریخی اور فقید المثال استقبال کرے گا۔