افغانستان:زلزلے کے باعث ہلاکتوں کی تعداد 4 ہزار سے تجاوز، 20 سے زائد دیہات مکمل تباہ

Oct 10, 2023 | 12:16

افغانستان میں 4 روز قبل آنے والے زلزلے کے باعث ہلاکتوں کی تعداد 4 ہزار سے تجاوزکر گئی۔غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق صوبہ ہرات میں آفٹر شاکس کا سلسلہ جاری ہے ،ضلع زندہ جان میں 20 سے زائد دیہات مکمل تباہ ہو چکے ہیں۔افغان حکام نے بتایا کہ زلزلے کے نتیجے میں 2 ہزار گھر مکمل طور پر تباہ جبکہ ہزاروں مکانات کو جزوی نقصان پہنچا، 35 ریسکیو ٹیمیں امدادی کاموں میں مصروف ہیں۔ ابھی بھی مکانات کے ملبے تلے لوگ دبے ہوئے ہیں جس کی وجہ سے اموات میں اضافے کا خدشہ ہے۔ قدرتی آفات سے نمٹنے کے ادارے کے ترجمان ملا جان صائق نے کہا ہے کہ تین صوبوں میں زلزلے سے کافی نقصان ہوا۔ دوسری جانب چین نے زلزلہ متاثرین کی مدد کیلئے دو لاکھ ڈالر کی رقم افغانستان کے حوالے کر دی ۔

مزیدخبریں