ورلڈ مینٹل ہیلتھ ڈے، دماغی صحت سے جڑے مسائل پر آگاہی کا دن

دنیا بھر میں آج ورلڈ مینٹل ہیلتھ ڈے منایا جارہا ہے، آج کے دن پوری دنیا میں دماغی صحت سے جڑے مسائل پر شعور بیداری مہم چلائی جاتی ہے۔ رپورٹ کے مطابق ہزاروں لوگ جو دماغی امراض میں مبتلا ہوتے ہیں اپنے انسانی حقوق سے محروم ہوجاتے ہیں، ان افراد کو نہ صرف سماج میں تنہا چھوڑ دیا جاتا ہے بلکہ دماغی اور جسمانی طور پر انکا استحصال بھی کیا جاتا ہے۔ دماغی مسائل سے دو چار افراد علاج کے حق سے بھی محروم ہوجاتے ہیں، جبکہ دنیا بھر میں ذہنی امراض کا شکار ہزاروں افراد ہر سال مختلف وجوہات کے باعث خودکشی کرلیتے ہیں۔ ورلڈ مینٹل ہیلتھ ڈے منانے کا مقصد لوگوں کو ذہنی صحت کی ضرورت، دماغی امراض کے نقصانات اور اس سے بچاؤ کے بارے میں آگاہی فراہم کرنا ہے۔

ای پیپر دی نیشن