گردے کی بیماری میں زیر علاج تیندوے کا بچہ چل بسا

Oct 10, 2024 | 01:19

ویب ڈیسک

وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ اسلام آبادکی نگرانی میں گردے کی بیماری میں زیر علاج تیندوے کا بچہ سلطان چل بسا۔

ترجمان وائلڈ لائف کے مطابق تیندوے کے مرنے والے بچے سلطان کو ہری پور سے ریسکیو کیا گیا تھا، جو 24 گھنٹے ماہرین حیوانات کی نگرانی میں رہتا تھا۔

ترجمان وائلڈ لائف کے مطابق سلطان کے گردے میں بیماری کی تشخیص الٹی اور خون کے ٹیسٹ اور ایکسرے کے بعد ہوئی تھی۔

ترجمان وائلڈ لائف کے مطابق تیندوے کے بچے کے پوسٹ مارٹم کے نمونے مزید تجزیے کے لیے بھیجے گئے

مزیدخبریں