اسلام آباد (خبرنگار) ڈپٹی چیئرمین سینٹ سیدال خان نے کہا ہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم کا اسلام آباد میں ہونے والا اجلاس ایک بہت بڑی کامیابی ہے، یہ کامیابی وزیراعظم محمد شہباز شریف اور ڈپٹی وزیراعظم سینیٹر اسحاق ڈار کی انتھک محنت اور کاوش کا نتیجہ ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارلیمنٹ ہائوس میں مختلف وفود سے ملاقات کے دوران کیا۔ سیدال خان نے کہا کہ شنگھائی تعاون تنظیم کی کانفرنس کا انعقاد ایک بہت بڑی کامیابی ہے، یہ حکومت کی کارکردگی اور بہتر سفارت کاری کا نتیجہ ہے کہ اقوام عالم پاکستان پر اعتماد کا اظہار کر رہے ہیں، اس کانفرنس کے انعقاد سے نہ صرف ملک میں تجارت و کاروبار کا فروغ اور بین الاقوامی سرمایہ کاری میں اضافے کا رجحان پیدا ہوگا بلکہ ملک کی بہتری اور خوشحالی کے لیے بھی راہیں ہموار ہوں گی۔
اسلام آباد میں شنگھائی تعاون تنظیم کا اجلاس حکومتی کارکردگی کا ثبوت: ڈپٹی چیئرمین سینٹ
Oct 10, 2024