کراچی (این این آئی)پاکستان سٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس نے 86 زار کی حد عبور کرتے ہوئے آج بدھ کو ایک اور ریکارڈ قائم کر لیا ہے۔ گزشتہ روز100 انڈیکس میں 627 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا جس سے انڈیکس86 ہزار 291پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انڈیکس 85 ہزار 663 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔علاوہ ازیںمقامی صرافہ مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 3ہزار روپے کی بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے ۔آل صرافہ اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق گزشتہ روز24قیراط فی تولہ سونے کی قیمت میں 3 ہزار کی کمی ہوئی جس سے فی تولہ سونے کا بھائو2لاکھ 71ہزار 7سوروپے ہوگیا ہے۔اسکے علاوہ 10گرام سونے کے بھائو 2572 روپے کم ہوکر 2لاکھ32ہزار393 روپے ہوگئے جبکہ10گرام 22قیراط سونے کی قیمت 2لاکھ 13ہزار 527ہوگئے۔دوسری جانب عالمی منڈی میں سونے کے دام 30ڈالر گھٹ کر 2617 ڈالر ریکارڈ کئے گئے۔
سٹاک مارکیٹ: انڈیکس 86 ہزار کی حد عبور کر گیا، سونا 3 ہزار تولہ سستا
Oct 10, 2024