لاہور (خبر نگار) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم نے منشیات کے مقدمے میں نامزد ملزم محمد بلال کی ضمانت منظور کر لی۔ عدالت نے مقدمے کا ریکارڈ پیش نہ کرنے پر تھانہ صدر سمندری کے ایس ایچ او کو معطل کر دیا۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ عدالت پیش ہو کر بھی ریکارڈ پیش نہ کرنا غیر ذمہ داری ہے۔ سی پی او فیصل آباد کامران عادل نے موقف اپنایا کہ دو پولیس اہلکاروں کو شوکاز نوٹس دئیے گئے، جس پر عدالت نے استفسار کیا کہ پولیس اہلکاروں کے خلاف محکمانہ کارروائی کیوں زیر التواء ہے؟۔ ملزم کے وکیل نے موقف اپنایا کہ درخواست گزار کو سیاسی دبائو پر انتقام کا نشانہ بناتے ہوئے مقدمات میں ملوث کیا گیا۔
منشیات مقدمہ میں نامزد ملزم کی ضمانت منظور، ایس ایچ او سمندری معطل
Oct 10, 2024