گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) تھانہ دھلے پولیس نے چوری کے مقدمہ میں دوملزم مہد اور شہزاد کو گرفتارکیا تھا جنہیں پولیس پیشی کے لئے سیشن کورٹس لیکر آئی جہاں سے دونوں ہتھکڑی سمیت فرار ہو گئے۔ سی پی او ایاز سلیم نے واقعہ کا نوٹس لے لیا جس پر تھانہ سول لائن پولیس نے غفلت برتنے والے سب انسپکٹر طارق، کانسٹیبلان ریاض اور اویس کو حوالات میں بند کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے جبکہ ایس پی سٹی شاہد رشید کی زیر نگرانی فرار ملزموں کی گرفتار ی کے لیے پولیس ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔ سی پی او کا کہنا ہے کہ محکمانہ فرائض میں لاپرواہی برتنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔
گوجرانوالہ: 2 ملزم احاطہ عدالت سے فرار، غفلت پر سب انسپکٹر، 2 اہلکار گرفتار
Oct 10, 2024