گوجرانوالہ، گجرات میں ایف آئی اے کے چھاپے، 3 انسانی سمگلر گرفتار

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی ) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ہدایات پر ایف آئی اے گوجرانوالہ زون کی ٹیموں نے گوجرانوالہ اور گجرات میں چھاپہ مار کارروائیاں کیں اور تین انسانی سمگلروں اعظم، ہارون اور اعجاز کو گرفتار کرلیا ہے۔ ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ ملزم اعظم نے شہری کو غیر قانونی طور پر کینیڈا ور کا ویزہ پر بھجوانے کیلئے 80لاکھ روپے ، ملزم ہارون نے شہری سے امریکہ میں بھجوانے کیلئے 90لاکھ اور ملزم اعجاز نے شہری کو غیر قانونی طور پر جرمنی بھجوانے کیلئے 22لاکھ روپے بٹور لئے تھے جبکہ شہریوں کو بیرون ممالک بھجوانے میں ناکام ہونے پر یہ انسانی سمگلرز روپوش ہو گئے تھے۔

ای پیپر دی نیشن