ملزم کی غیرقانونی حراست ‘انچارج انویسٹی گیشن کاہنہ ‘سب انسپکٹر  کیخلاف مقدمہ

کاہنہ(نامہ نگار)صوئے آصل کے قریب پولیس مقابلے میں ڈاکوامتیازمبینہ طورپر اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ہو گیا تھا۔ملزم کے خلاف ڈکیتی،اقدام قتل اور پولیس پر فائرنگ کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔تفتیشی افسر نواز اور انچارج انویسٹی گیشن کاہنہ اصغر بھٹی نے مقدمہ 9245/24 کے باوجود اسکی گرفتاری نہیں ڈالی اور اسے غیر قانونی حراست میں رکھا جس پر انچارج انویسٹی گیشن کاہنہ اصغر بھٹی اور تفتیشی سب انسپکٹر نواز کیخلاف تھانہ کاہنہ میں مقدمہ درج کر کے انہیں معطل کلوز ہیڈ کوارٹر انویسٹی گیشن کر دیا گیاجبکہ سب انسپکٹر اسلم کی مدعیت میں 342 اور 155 سی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کردیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن