قبولہ: پسند کی شادی سے روکنے پر بدبخت بیٹے نے ماں کو قتل کر دیا

Oct 10, 2024

قبولہ (نمائندہ خصوصی) بد بخت بیٹے نے سگی ماں کو ڈنڈے مار مار کر قتل کردیا۔ ملزم پسند کی شادی کرنا چاہتا تھا جس پر اس کی ماں خوش نہ تھی۔ تفصیلات کے مطابق نواحی گاؤں 15 ای بی کا رہائشی محمد جہانگیر  ایک لڑکی کو پسند کرتا تھا اور اس سے شادی کرنا چاہتا تھا لیکن اس کی ماں نور بی بی اس رشتہ پر خوش نہ تھی اور اپنے بیٹے کی شادی کسی اور جگہ کرنا چاہتی تھی۔ جہانگیر اپنی ماں کو راضی کرنے کی کوشش کرتا رہا، ناکامی پر دل برداشتہ ہو کر اس نے اپنی ماں کے سر میں اینٹیں اور ڈنڈے مار مار کر اس کو قتل کردیا اور فرار ہوگیا۔  پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے اس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔

مزیدخبریں