منڈی بہائوالدین: دیرینہ دشمنی‘مخالفین کی فائرنگ‘ پیشی پر جاتے 2افراد قتل 

Oct 10, 2024

منڈی بہائوالدین (نامہ نگار) ملکوال میں سابقہ دشمنی پر مسلح افراد نے دو افراد کو عدالت پیشی پر جاتے فائرنگ کر کے قتل کر دیا‘ آئی جی پولیس پنجاب نے واقعہ کا نوٹس لے لیا۔ تفصیلات کے مطابق قریباً اڑھائی سال قبل یونین کونسل مڈھ پرگنہ کے سابق کونسلر اعجاز شاہ کو تھانہ ملکوال کی حدود میں چک نمبر 9 کے قریب مخالفین نے فائرنگ کرکے قتل کر دیا تھا۔ ملزم ریاض شاہ کو شبہ تھا کہ اس کے بھائی اعجاز شاہ کے قتل میں مقتولین تیمور اور عرفان بھی ملوث ہیں۔ چوٹ دھیراں کے رہائشی تیمور گوندل اور عرفان اسی قتل کیس کی پیروی کے بعد تحصیل کورٹس ملکوال سے واپس اپنے گاؤں چوٹ دھیراں جا رہے تھے کہ راستے میں گھات لگائے مسلح ملزموںنے فائرنگ کر دی۔ فائرنگ دونوں افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ ملزم فرار ہو گئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق مقتولین پر یونین کونسل مڈھ پرگنہ کے سابق کونسلر اعجاز شاہ کے قتل کا الزام تھا۔

مزیدخبریں