اسلام آباد (وقائع نگار)اسلام آباد ہائیکورٹ نے سپریم کورٹ کے مونال ریسٹورنٹ گرانے کے فیصلے کے باوجود حکم امتناعی دینے پر سینئر سول جج انعام اللہ کو معطل کرتے ہوئے اسلام آباد ہائی کورٹ رپورٹ کرنے کی ہدایت کر دی۔ عدالتی ذرائع کے مطابق چیف جسٹس عامر فاروق نے جج انعام اللہ کی معطلی کے احکامات جاری کیے اور سینئر سول جج انعام اللہ کو او ایس ڈی بناتے ہوئے فوری ہائیکورٹ رپورٹ کرنے کا حکم دیا ہے۔
مونال ریسٹورنٹ گرانے کے فیصلے کے باوجود حکم امتناعی دینے پرسینئر سول جج انعام معطل
Oct 10, 2024