اسلام آباد (وقائع نگار) الیکشن کمشن نے پنجاب کے لئے ٹربیونل مقرر کر دیئے۔ جسٹس ریٹائرڈ رانا زاہد محمود لاہور کیلئے ٹربیونل کے فرائض انجام دیں گے۔ الیکشن کمشن نے چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اخترزمان کو آگاہ کر دیا۔ جسٹس ریٹائرڈ محمود مقبول باجوہ گوجرانوالہ، گجرات، منڈی بہاؤ الدین اور نارووال جسٹس ریٹائرڈ ظفر اقبال بہاولپور، بہاولنگر، رحیم یار خان، لودھراں اور مظفر گڑھ جسٹس ریٹائرڈ عبدالشکور پراچہ راولپنڈی، اٹک، تلہ گنگ، جہلم، مری اور چکوال کیلیے مقررکئے گئے ہیں۔