کچے میں ڈاکوئوں کی فائرنگ سے ایس ایچ او شہید

Oct 10, 2024

شکار پور (نیٹ نیوز) شکار پور کے قریب کچے میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایس ایچ او تھانہ بچل بھیو شہید ہو گئے۔ پولیس کے مطابق ایس ایچ او سہراب اوڈھو ملزموں کی گرفتاری کیلئے جا رہے تھے کہ ٹاؤن چک کے کچے میں فائرنگ کی گئی جس کی زد میں آ کر ایس ایچ او شہید ہو گئے۔ صوبائی وزیر ضیاء الحسن لنجار نے سہراب اوڈھو کی شہادت کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ پولیس حملے میں ملوث ملزموں کو فوری گرفتار کیا جائے شہید ایس ایچ او کو پورے اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا جائے۔ شہید ایس ایچ او سہراب اوڈھو کی نماز جنازہ پولیس ہیڈ کوارٹر میں ادا کی گئی۔ ڈی آئی جی لاڑکانہ ناصر آفتاب کا کہنا ہے کہ ملزم جلد ہی قانون کی گرفت میں ہوں گے۔

مزیدخبریں