اسلام آباد (خبر نگار) سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے موسمیاتی تبدیلی و ماحولیاتی روابط کے اجلاس میں پاکستان انوائرمینٹل پروٹیکشن ایجنسی (ای پی اے) کی جانب سے دو ماہ سے راول ڈیم پانی کی رپورٹ جمع کروانے پر چیئرمین کمیٹی شیری رحمن نے ناراضی کا اظہار کیا۔ کمیٹی نے استفسار کیا کہ کمیٹی کو بتایا جائے راول ڈیم کا پانی انسانوں کیلئے فٹ ہے یا نہیں، اجلاس میں انکشاف ہوا کہ راول ڈیم کے پانی کے تین مختلف جگہوں سے لئے گئے پانی کے نمونوں کا رنگ زرد پایا گیا۔ کمیٹی میں یہ بھی انکشاف ہوا کہ رواں مالی سال میں 12ہزار میگا واٹ کے سولر پینلز درآمد کئے جائیں گے۔ جانوروں، پرندوں، پودوں کی برآمد و درآمد کے امینڈڈ بل پر بھی کمیٹی میں بحث ہوئی۔
قائمہ کمیٹی اجلاس، راول ڈیم پانی کی رپورٹ نہ ملنے پر شیری رحمن کا اظہار ناراضی
Oct 10, 2024