خیبر پی کے ہائوس سیل کر نے کا معاملہ، ڈائریکٹر بلڈنگ کنٹرول سی ڈی اے ہائیکورٹ طلب 

اسلام آباد (وقائع نگار) اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق کی عدالت نے خیبر پی کے ہاؤس کو سیل کرنے کے خلاف درخواست میں ڈائریکٹر بلڈنگ کنٹرول سی ڈی اے کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا۔ گذشتہ روز خیبر پی کے حکومت نے سیکرٹری ایڈمن کے ذریعے دائر درخواست میں سیکرٹری قانون، سیکرٹری داخلہ، ڈی جی رینجرز، ڈی جی ایف آئی اے، سی ڈی اے، آئی جی اسلام آباد، ڈائریکٹر بلڈنگ اینڈ کنٹرول سی ڈی اے کو بھی درخواست میں فریق بناتے ہوئے موقف اختیار کیا گیا کہ صوبائی حکومت کی پراپرٹی کے پی ہائوس کو غیر قانونی طور پر سیل کیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن