اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) ایف بی آر نے گریڈ 20 کی افسر کمشنر آئی آر زون ، ایل ٹی او آفس اسلام آباد ساجدہ کوثر کو ملازمت سے معطل کر دیا ہے،گریڈ 20 کے افسر نوید الہی کو ڈائریکٹر ڈائریکٹریٹ جنرل اف ریفارمز اینڈ اٹومیشن کسٹم تعینات کر دیا گیا۔ گریڈ 20 کی افسر نفیسہ ستی کو کمشنر ائی آر آر ٹی او آفس راولپنڈی کے منصب کا اضافی چارج دیا گیا ہے۔ اسی طرح گریڈ 20 کے افسر مظہر اقبال کو کمشنر آئی آر کینٹ زون آر ٹی او راولپنڈی کے منصب کا اضافی چارج دیا گیا ہے۔
ایف بی آر نے گریڈ 20 کی افسر کمشنر آئی آر زون ، ایل ٹی او آفس اسلام آباد ساجدہ کوثر کو معطل کر دیا
Oct 10, 2024