پنجاب حکومت، نابینا افراد میں معاملات طے، دھرنا 3 دسمبر تک ملتوی 

لاہور (لیڈی رپورٹر) پنجاب حکومت اور نابینا افراد کے مابین معاملات طے پا گئے۔ نابینا افراد نے صوبائی وزیر سہیل شوکت بٹ کی یقین دہانی پر17 ویں روز دھرنا 3 دسمبر تک ملتوی کر دیا اور گھروں کو لوٹ گئے۔ صوبائی وزیر نے نابینا افراد کو مطالبات کی منظوری کے لئے25  نومبر تک کا وقت دیا۔ نابینا افراد نے کہا ہے صوبائی وزیر نے بتایا ہمارے مطالبات کی سمری کابینہ کمیٹی کو ارسال کر دی گئی ہے۔25  نومبر تک اگر مطالبات منظور نہ ہوئے تو3  دسمبر کو دوبارہ دھرنا دیا جائے گا۔

ای پیپر دی نیشن