وفاقی وزیر تجارت کا کپاس کی صنعت کی بحالی  کیلئے اقدامات کرنے کا اعلان

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وفاقی وزیر تجارت نے  پاکستان کی کپاس کی صنعت کی بحالی  کیلئے اقدامات کرنے کا اعلان  کیا ہے۔ وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان کی پاکستان جنرز ایسوسی ایشن کے ساتھ  ملاقات ہوئی۔ جام کمال خان نے کہا کہ پاکستان کو کبھی عالمی سطح پر کپاس کی پیداوار اور برآمد میں نمایاں مقام حاصل تھا، اب درآمد پر مجبور ہیں، جنننگ  کمپنیاں 1200 سے کم ہو کر 400 رہ گئیں، بجلی کے وسائل بھی مکمل طور پر استعمال نہیں ہو رہے۔ کپاس صرف تجارتی جنس نہیں، یہ لاکھوں پاکستانیوں کا ذریعہ معاش ہے۔

ای پیپر دی نیشن