راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) راولپنڈی ڈیویلپمنٹ اتھارٹی نے اسلام آباد میں ہونے والے شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس کے حوالے سے مشترکہ چیک پوسٹ (جے سی پی) کو اپ گریڈ کر دیا ہے۔ ڈائریکٹر جنرل راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی کنزہ مرتضی نے جوائنٹ چیک پوسٹ کی تزئین و آرائش کے بعد افتتاح کر دیا ہے۔ ڈی جی آر ڈی اے کی ہدایت پر انجینئرنگ ڈائریکٹوریٹ آر ڈی اے نے سڑک کی بحالی، ڈھانچے کی پینٹنگ، ایکریلک شیٹ کے ساتھ ڈھانچے کی فیشل اپ لفٹنگ، لائٹنگ فکسچر کی مرمت، ایلومینیم کمپوزٹ پینل (اے سی پی) کی سکریننگ و چیکنگ پکٹس پر تبدیلی اور سفالٹک قالین کے بعد سڑک کا فرنیچر کام مکمل کر لیا ہے۔ اس موقع پر ڈی جی آر ڈی اے نے انجینئرنگ ڈائریکٹوریٹ آر ڈی اے کی کاوشوں کو سراہا۔ جدید سکیننگ آلات، سکیورٹی کیمروں اور کنٹرول روم کی دیگر سہولیات سے لیس جوائنٹ چیک پوسٹ نہ صرف ٹریفک کی روانی کو یقینی بنائے گی بلکہ چیک پوسٹ پر تعینات قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں کو بھی سہولت فراہم کرے گی۔