ننکانہ‘امریکہ سے آئے سکھ یاتریوں‘ سردار رمیش سنگھ کاگوردوارہ جنم استھان کا دورہ

Oct 10, 2024

ننکانہ صاحب (نامہ نگار‘نمائندہ نوائے وقت) امریکہ سے آئے سکھ یاتریوں کے100رکنی وفد کا گوردوارہ جنم استھان کا دورہ‘ بابا گورونانک کے قریبی ساتھی رائے بلار بھٹی خاندان کی طرف سے سکھ یاتریوں کا شاندار استقبال‘رائے اکرم خاں بھٹی کی رہائش گاہ پر سکھ یاتریوں کے قوالی نائٹ کا انعقاد‘ سکھ یاتری صوفیانہ کلام پر جھومتے اور رقص کرتے رہے‘ سکھ یاتری شاندار استقبال‘ بہترین مہمان نوازی اور مثالی انتظامات پر حکومت پاکستان کے مشکور‘صوبائی وزیر اقلیتی امور و چئیرمین پاکستان سکھ گوردوارہ پربندھک کمیٹی سردار رمیش سنگھ اروڑہ نے سکھ مذہب کے بانی بابا گورونانک کے 555ویں جنم دن تقریبات کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے گوردوارہ جنم استھان ننکانہ صاحب کا دورہ کیا‘ڈپٹی سیکرٹری شرائن سیف اللہ کھوکھر اور ڈپٹی کمشنر محمد تسلیم اختر رائونے صوبائی وزیر کو ان تقریبات میں شرکت کیلئے دنیا بھر سے آنے والے سکھ یاتریوں کیلئے رہائش‘ ٹرانسپورٹ‘ میڈیکل‘صفائی اور سیکیورٹی انتظامات کے بارے بریفنگ دی۔امریکہ سے سو رکنی سکھ یاتریوں کے وفد نے جتھہ لیڈر نکی گریوال کی قیادت میں اپنے روحانی پیشوا بابا گورونانک کی جائے پیدائش گوردوارہ جنم استھان ننکانہ صاحب کا دورہ کیا‘ گوردوارہ پہنچنے پر بابا گورونانک کے قریبی ساتھی رائے بلار بھٹی کے خاندان کے رائے بلال اکرم بھٹی اور مینجر گوردوارہ جنم استھان محمد عمران نبی نے سکھ یاتریوں کا شاندار استقبال کیا ان پر پھول کی پتیاں نچھاور کیں‘ سکھ یاتریوں نے بابا گورونانک کی جائے پیدائش پر متھاٹیکی‘ اکھنڈ پاٹ اور ارداس سمیت دیگر مذہبی رسومات ادا کیں۔

مزیدخبریں