آئین کے نام کٹھ پتلی عدالت قائم کی جا رہی ہے: حافظ حمداللہ

Oct 10, 2024

اسلام آباد (خبر نگار) جے یو آئی کے مرکزی رہنما حافظ حمداللہ نے متوقع آئینی عدالت کے قیام پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی عدالت کے نام پر ایک کٹھ پتلی عدالت قائم کی جا رہی ہے جو ایگزیگٹیو کے تابع ہو گی۔ اس آئینی عدالت کو وہ تمام اختیارات دئیے جا رہے ہیں جو سپریم کورٹ کو حاصل ہیں۔ ایک طرح سے سپریم کورٹ کو کھڈے لائن لگا دیا جائے گا وکلاء تنظمیں نکلیں اب عدلیہ اور آئین کی تحفظ کی جنگ لڑنے کا وقت ہے۔ خاموشی اختیار کی گئی تو تاریخ معاف نہیں کرے گی۔

مزیدخبریں