راولپنڈی: پارلیمانی سیکرٹری چوہدری نعیم اعجاز کی گاڑی پر مسلح افراد کی فائرنگ 

  راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) تھانہ چونترہ کے علاقے میں پنجاب اسمبلی کے رکن پارلیمانی سیکرٹری چوہدری نعیم اعجاز کی گاڑی پر مسلح افراد نے فائرنگ کر دی۔ ایم پی اے کے کوآرڈینیٹر حماد علی نے مقدمہ درج کراتے ہوئے بتایا کہ پارلیمانی سیکرٹری روڈ کے افتتاح کیلئے سہال سے گذر رہے تھے کہ گھات لگائے مسلح افراد نے چوہدری نعیم اعجاز کے قافلے پر فائرنگ کر دی۔ ایک فائر چوہدری نعیم اعجاز کی گاڑی کی ونڈ سکرین پر لگا جو معجزانہ طور پر محفوظ رہے، ہم نے قافلے کی تمام گاڑیوں کو بھگا کر جان بچائی۔ مسلح ملزم فرار ہو گئے۔ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن