لاہور (خبرنگار) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس راحیل کامران شیخ نے مخصوص نشستوں کے سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد کروانے کی درخواست پر تمام سیاسی جماعتوں سے عدالتی نوٹس کی تعمیل کرانے کی ہدایت کردی۔ الیکشن کمیشن عدالتی حکم کی تعمیل کروا کر 21 اکتوبر کو عدالت کو مطلع کرے۔ عدالت نے استفسار کیا کہ پی ٹی آئی، پی پی پی، (ن) لیگ سمیت دیگر سیاسی جماعتوں کو نوٹس کیوں نہیں ملے؟۔ فریقین کے درست ایڈریس کیوں نہیں ساتھ لگائے گئے؟۔ وکیل درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ الیکشن کمیشن کے پاس تمام سیاسی جماعتوں کے ایڈریس ہیں، الیکشن کمیشن جان بوجھ کر تاخیری حربے استعمال کررہا ہے، عدالتی فیصلے پر عملدرآمد الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے، مخصوص نشستوں کے حوالے سے سپریم کورٹ کے آٹھ رکنی بنچ کا وضاحتی فیصلہ آچکا ہے، سپریم کورٹ کے فیصلے پر تاحال عملدرآمد نہیں کیا گیا، چاروں صوبائی اسمبلی کے سپیکرز کو بھی مراسلہ جاری کرچکے ہیں، مخصوص نشستیں پاکستان تحریک انصاف کو تاحال نہیں ملیں۔
مخصوص نشستیں، فیصلے پر عملدرآمد کیلئے تمام سیاسی جماعتوں سے نوٹس کی تکمیل کرائیں:ہائیکورٹ
Oct 10, 2024