شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ضلعی صدر و سابق رکن صوبائی اسمبلی محمد عارف خان سندھیلہ نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت عوام کی امیدوں اورتوقعات پر پورا اترے گی۔حکومت قوم کو مایوسی کے اندھیروں سے نکالنے کیلئے تمام شعبوں میں تیز ترعملی اصلاحات لارہی ہے جس سے ملک و قوم کے روشن مستقبل کی راہ ہموار ہوئی ہے۔صحافیوں سے گفتگو کرتے انہوںنے کہا ماضی گواہ ہے کہ مسلم لیگ (ن)نے ملک کو ہمیشہ ترقی دی اورعوام کا معیار زندگی بلند کیا ،موجودہ حکومت بھی اسی تسلسل کو آگے بڑھا رہی ہے، نامسائد حالات کے باوجودتمام وسائل عوامی فلاح و بہبود پر صرف کئے جارہے ہیں جس پر وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز خراج تحسین کی حقدار ہیں ۔