اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وزیراعظم نے سمگلنگ کے خلاف جاری مہم کو تیز کرنے کے لئے تمام متعلقہ سرکاری اداروں، خاص طور پر فیڈرل بورڈ آف ریونیو اور پاکستان کسٹمز کو ملک بھر میں سمگلنگ کے انسداد کے لئے سخت اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی ہے۔ اس سلسلے میں ایک اہم پیش رفت مورخہ13.06.2009 کے SRO 499(1)/2009 میں کی جانے والی ترمیم ہے جوSRO 1619(1)/2024 کے ذریعے مورخہ03.10.2024 کو متعارف کرائی گئی ہے۔ اس کی رو سے حکام کو سمگلنگ کے سامان کی نقل و حمل میں استعمال ہونے والی گاڑیوں اور ٹرانسپورٹ کے دیگر ذرائع کو ضبط کرنے کا اختیار دیا گیا ہے۔ وہ تمام گاڑیاں جو سمگلنگ کے سامان کی نقل و حمل میں ملوث ہوں گی انہیں فوری طور پر ضبط کیا جائے گا اور ان گاڑیوں کو جرمانہ ادا کر کے واپس لینے کا آپشن ختم کر دیا گیا ہے۔