سمگلنگ میں استعمال ہونے والی گاڑیاں ضبط ہوں گی

Oct 10, 2024

اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وزیراعظم نے سمگلنگ کے خلاف جاری مہم کو تیز کرنے کے لئے تمام متعلقہ سرکاری اداروں، خاص طور پر فیڈرل بورڈ آف ریونیو اور پاکستان کسٹمز کو ملک بھر میں سمگلنگ کے انسداد کے لئے سخت اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی ہے۔ اس سلسلے میں ایک اہم پیش رفت مورخہ13.06.2009  کے SRO 499(1)/2009   میں کی جانے والی ترمیم ہے جوSRO 1619(1)/2024    کے ذریعے مورخہ03.10.2024    کو متعارف کرائی گئی ہے۔ اس کی رو سے حکام کو سمگلنگ کے سامان کی نقل و حمل میں استعمال ہونے والی گاڑیوں اور ٹرانسپورٹ کے  دیگر ذرائع  کو ضبط کرنے کا اختیار دیا گیا ہے۔ وہ تمام گاڑیاں جو سمگلنگ کے سامان کی نقل و حمل میں ملوث ہوں گی انہیں فوری طور پر ضبط کیا جائے گا اور ان گاڑیوں کو جرمانہ ادا کر کے واپس لینے کا آپشن ختم کر دیا گیا ہے۔

مزیدخبریں