اسلام آباد (وقائع نگار) اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق کی عدالت نے بانی پی ٹی آئی کے فوکل پرسن انتظار پنجوتھہ کی مبینہ گمشدگی کیخلاف دائر درخواست میں فریقین کو جواب کیلئے نوٹسز جاری کرتے ہوئے انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔ فیصل چوہدری ایڈووکیٹ نے کہاکہ یہ بہت الارمنگ صورتحال ہے، یہ کمیونٹی کا ایشو ہے، ہم کل اکٹھے تھے کافی پی پھر انتظار وہاں سے چلے گئے، کل چار بجے سے انتظار پنجھوتھہ کے ساتھ کوئی رابطہ نہیں ہو رہا، چیف جسٹس نے استفسار کیاکہ کیا آپ نے درخواست دی ہے؟۔ آخری دفعہ کس ایریا میں تھے، جس پر وکیل نے بتایاکہ ایف سکستھ کے ایریا میں تھے۔