خیبرپی کے والوں کی کارکردگی زیرو‘ سوال ہم سے کر رہے ہیں: عظمیٰ بخاری 

Oct 10, 2024

لاہور (نیوز رپورٹر) وزیر اطلاعات پنجاب بخاری نے کہا ہے کہ پنجاب کے کسانوں میں ہزاروں ٹریکٹرز اورکسان کارڈ تقسیم کئے جا رہے ہیں۔ کسان مریم نواز کی کارکردگی سے مطمئن‘ سولر پینل کا منصوبہ بھی جلد لا رہی ہیں۔ پنجاب کے عوام کیلئے مریم نواز جلد سولر پینل کا بھی منصوبہ لا رہی ہیں۔ خیبرپی حکومت کا ریلیف سے کوئی تعلق ہے نہ کسان سے اور نہ ہی سولر پینل بانٹنے سے۔ خیبرپی کے والوں کی اپنی کارکردگی زیرو اور سوال ہم سے کر رہے ہیں۔ خیبر پی کے حکومت کے پاس روٹی سستی کرنے کا میکنزم تک موجود نہیں ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مزمل اسلم کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کیا۔ مریم نواز کسانوں کے لئے کسان پیکج پر عمل درآمد شروع کر چکی ہیں۔ لاکھوں کسانوں کا ٹریکٹر سکیم اور کسان کارڈ کے لئے درخواستیں دینا انکا مریم نواز پہ اعتماد ہے۔ کسانوں کو ٹریکٹر سکیم کے تحت ہزاروں ٹریکٹرز، تقسیم کرنے جا رہے ہیں،ڈیڑھ لاکھ کسان کارڈ تقسیم کئے جارہے ہیں۔ مریم نواز نے چند ماہ میں پنجاب کے لوگوں کو سستی روٹی سستا آٹا فراہم کیا ہے۔ مریم نواز کی حکومت نے پنجاب کے لوگوں کو بجلی کے بلوں میں بھی 55 ارب کا ریلیف دیا ہے۔ خیبر پی کے حکومت کے پاس سرکاری ملازمین کو تنخواہیں دینے اور یونیورسٹیاں چلانے تک کے بھی فنڈ میسر نہیں۔ صوبے کی عوام کیلئے ان کے پاس فنڈز نہیں مگر دھرنے جلسوں اور احتجاج کے لئے تمام مسائل میسر ہیں۔

مزیدخبریں