غیر ملکی شہریوں، وفود کی حفاظت کی اولین ترجیح: ایس پی پرائم منسٹر ہاؤس 

Oct 10, 2024

اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) ایس پی پرائم منسٹرز ہاؤس اقبال خان نے سرینہ ہوٹل کی سکیورٹی ڈیوٹی کا معائنہ کیا، انہوں نے ڈیوٹی پر مامور پولیس افسروں سے ملاقات کی اور انہیں سکیورٹی مزید موثر بنانے ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے کہا کہ غیر ملکی شہریوں اور وفود کی حفاظت اسلام آباد پولیس کی اولین ترجیح ہے، اسلام آباد پولیس  تمام وفود کو بھرپور سکیورٹی فراہم کرے گی۔ انہوں نے مزید ہدایات جاری کی کہ تمام افسر مشکوک عناصر پر کڑی نظر رکھیں، دوران نقل و حرکت تمام اہم راستوں کو مکمل طور پر بند رکھا جائے گا اورعوام الناس کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے مختلف چوراہوں پر متبادل راستے مہیا کئے جائیں گے۔

مزیدخبریں