’’میری شادی میری مرضی‘‘ سوال پر بلاول کا قہقہہ لگا کر جواب

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری  نے اپنی شادی کے حوالے سے دلچسپ تبصرہ کر دیا۔ زرداری  ہاؤس اسلام آباد میں سینئر صحافیوں  سے گفتگو کرتے ہوئے اس وقت دلچسپ صورت حال پیدا ہوگئی جب ایک صحافی نے بلاول بھٹو زرداری سے سوال کیا کہ آپ شادی کب کررہے ہیں؟۔ بلاول بھٹو زرداری  نے قہقہہ لگایا  اور کہا کہ میری شادی میری مرضی۔ بلاول بھٹو زرداری کے اس جواب پر  وہاں موجود تمام صحافیوں کے بھی قہقہے بلند ہوگئے اور محفل کشت زعفران بن گئی۔

ای پیپر دی نیشن