شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)پی ٹی آئی کے سابق تحصیل نائب صدر چوہدری ناصر محمود واہگہ نے کہا ہے کہ موجودہ نااہل حکمرانوں نے ملک کا کباڑہ کر دیا ہے ملک میں مہنگائی کاطوفان آ چکا ہے حکومتی پالیسیاں عوام کیلئے وبال بن چکی ہیں آئین کو موم کی ناک اور قانون کو مذاق بنا کر رکھ دیا ہے گردشی قرضوں کے ہجم میں ہونیوالے اضافے سمیت دیگردرپیش بحران حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں کانتیجہ ہیں، بانی پی ٹی آئی قید ہیں ان کی رہائی کیلئے تحریک کو نئے جوش و جذبہ سے چلایا جائیگا حکمرانوں پر واضح کرتے ہیں کہ وہ جمہوری آزادی سلب کرنے سے گریز کریں ملک میں جمہوریت کے فروغ سے ہی سودمندمعاشرے کی تشکیل یقینی بنائی جاسکتی ہے اور تحریک انصاف اس کازکی خاطر سرگرم عمل ہے ہم اپنی اس جدوجہدپر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے ۔
مہنگائی کاطوفان ‘ حکومتی پالیسیاں عوام کیلئے عذاب بن چکی : ناصر محمود واہگہ
Oct 10, 2024