قصور(نمائندہ نوائے وقت) اسسٹنٹ کمشنر قصور عطیہ عنایت مدنی نے متعلقہ افسران، پولیس اور ٹریفک اہلکاروں کے ہمراہ منڈی عثمان والامیں تجاوزات کیخلاف آپریشن کر کے دوکانوں کے آگے تعمیر پختہ تھڑے مسمار اور عارضی رکاوٹیں ہٹاکر سامان ضبط کیا گیا۔ تجاوزات کو ختم کرکے بازاروں اور راستوں کو کشادہ کر دیا گیا۔ شہریوں کی طرف سے تجاوزات کیخلاف گرینڈ آپریشن کرنے پر ڈپٹی کمشنر اور اسسٹنٹ کمشنر کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر کا کہنا تھا کہ بازاروں و سڑکوں پر تجاوزات قائم کرنیوالوں کیساتھ سختی سے نمٹا جائیگا شہر کی خوبصورتی میں اضافہ میری اولین ترجیح ہے۔ شہر کا حسن بحال رکھنا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔