شیخوپورہ سرگودھا روڈ ماچھیکے کے قریب 100سے زائد ڈبہ سٹیشن قائم 

شیخوپورہ (سلطان حمید راہی ،ڈاکٹر شیخ جمیل اختر ،سیف الرحمن سیفی) شیخوپورہ سرگودھا روڈ ماچھیکے کے قریب پنجاب کے سب سے بڑے آئل ڈپوز کے اردگرد 100سے زائد ڈبہ سٹیشن سکیورٹی رسک بن چکے ہیں ان ڈبہ سٹیشنوں پر بغیر حفاظتی انتظامات آئل ٹینکروں سے تیل لوڈ اور ان لوڈ کیا جاتا ہے جہاں آگ لگنے کے کئی واقعات بھی رونما ہو چکے ہیں اور ان واقعات میں متعدد افراد جاں بحق اور شدید زخمی بھی ہوئے ہیں ان ڈبہ سٹیشنوں کی سرپرستی مبینہ طور پر آئل ڈپوز کے ملازمین اور شیخوپورہ کے بااثر لوگ شامل ہے جبکہ پولیس اور محکمہ سول ڈیفنس کے بعض اہلکار بھی ان ڈبہ سٹیشنوں سے بھاری بھتہ وصول کرتے ہیں واضح رہے کہ ان آئل ڈپوئوں کی آڑ میں ایرانی تیل کی سمگلنگ خرید و فروخت کا دھندا بھی کیا جا رہا ہے وزارت داخلہ کو کئی ماہ قبل دی جانے والی رپورٹ میں بھی انکشافات کیے گئے تھے مگر ایرانی تیل کی سمگلنگ میں ملوث تیل مافیا کیخلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔ شہریوں نے وفاقی وزیر پٹرولیم ،وزیراعلیٰ پنجاب ،چیف سیکرٹری پنجاب اور ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ سے کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔

ای پیپر دی نیشن