شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) مسلم لیگ (ن) کے ضلعی رہنما و سابق یو سی چیئرمین ملک عمران رحمت ڈوگر نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی قیادت ایک طرف پارسائی کا ڈھونگ رچا رہی ہے تو دوسری طرف اپنے کرپشن کیسز ختم کرانے کیلئے این آر او مانگ رہی ہے مگر قوم اس کرپٹ ٹولے کا کڑا محاسبہ چاہتی ہے انہوں نے جو بویا وہی کاٹ رہے ہیں، پی ٹی آئی کا پورا بیانیہ ہی دوسروں کے خلاف الزام تراشی پر مبنی ہے اور خود ان کا بال بال کرپشن میں ڈوبا ہوا ہے۔ حکومت کوکوئی خطرہ نہیں یہ اسمبلی اپنی مدت پوری کرے گی ۔
حکومت کوکوئی خطرہ نہیں ‘ مدت پوری کرے گی :عمران رحمت ڈوگر
Oct 10, 2024